کوئٹہ (ہمگام نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 28 ملی میٹر، کوئٹہ میں 2، قلات میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دالبندین میں بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، خضدار، لسبیلہ ، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔