واشنگٹن (ہمگام نیوز) ایران کو اسرائیل کے خلاف جنگ سے دوررکھنے کیلئے امریکی بحریہ جہازیں اسرائیلی ساحل پر تعینات کردی گئی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا کہ گیرالڈ فورڈ بحریہ جہاز کے علاوہ باتان بحریہ کے جہاز بھی اسرائیلی ساحل کی سمت بڑھ رہی ہیں۔ اس جہاز پر امریکی میرینز کے مہماتی یونٹس کے دو ہزار اہلکار بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ باتان جہاز پر سوار امریکی میرینز کو کوئی مخصوص ذمےداری تفویض نہیں کی گئی، تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ انخلا کے منصوبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی میرینز کے دو ہزار اہلکار امریکہ کے لڑاکا بحری جہازوں اور فوجیوں کے ساتھ اس فورس کا حصہ ہوں گے جس کا مقصد ایران کو اس بات سے باز رہنے کا پیغام دینا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کو علاقائی تنازع بنانے سے گریز کرے۔