ہیمبرگ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کے دن ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مختلف ممالک میں سزائے موت کے خلاف ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں ان ممالک کے جھنڈوں والے تابوت رکھے گئے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران ان بیس ممالک میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ سال سزائے موت کا سب سے اطلاق کیا ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد سزائے موت دی جاتی ہے جب کہ اس کی آبادی صرف پانچ فیصد(سرکاری اعدادوشمار میں بلوچستان کی آبادی کو بہت کم ظاہر کیا گیا ہے) ہے۔
بلوچستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے بھی رضاکارانہ طور پر یہ تقریب منعقد کرنے کے لیے ان بلوچ عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا جنہیں ایران کے جغرافیہ میں بلا وجہ پھانسی دی جا رہی ہے۔