زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ 18 اکتوبر کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی 27 سالہ خدا بخش ساکن سراوان کو پھانسی دے دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق خدابخش کو 3 اگست 2022 کو سراوان میں عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 بتایا جاتا ہے کہ خدابخش کو منگل 17 اکتوبر کو زاہدان سینٹرل جیل کے جنرل وارڈ سے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔