یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایرانی قوم کے مرکزی مطالبات آزادی ، انصاف اور خونی جمعہ کے...

ایرانی قوم کے مرکزی مطالبات آزادی ، انصاف اور خونی جمعہ کے مجرموں کو سزا دینا ہے۔ مولوی عبدالحمید  

دزآپ (ھمگام نیوز) بلوچ میڈیا رسانک کے مطابق  جمعہ کی نماز کے خطبے میں بلوچ رہنما مولوی عبدالحمید اسماعیل زاہی نے کہا ہے کہ عوام کیلئے آزادی اور انصاف بہت اہم ہیں اورمرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایرانی عوام کا مطالبہ ہے کہ انصاف کا نفاذ کیا جائے اور موجودہ تمام امتیازات کوختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی آزادیوں کا تحفظ عام لوگوں کی خواہش ہے۔ بحث اور تنقید کو برداشت کیا جائے تاکہ صحافی اور ادیب حقائق کی عکاسی کر سکیں۔ صحافیوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی عوامی مطالبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اُس وقت ہم آہنگی اور اتحاد کی طرف بڑھ سکتی ہے جب عوام کے مطالبات پر توجہ دی جائے۔

اپنی تقریر کے آخر میں بزرگ بلوچ رہنما نے4  نومبر 2022 کو خاش کے خونی جمعہ کے شہداء کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ خاش اور زاھدان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ اس خونی جمعہ کے واقعے کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز