ہمگام نیوز(ڈین ہاگ) ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ نے 13 نومبر یومِ شہدائے بلوچستان کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جہاں متحدہ بلوچستان کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نام و گمنام بلوچ شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کی گئیں اور بلوچستان کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے بلوچ شہداء کی تصویریں آویزاں کی گئیں.

یاد رہے کہ 13 نومبر 1839 کو انگریز قبضہ گیریت کے سامنے مزاحمت بن کر میر محراب خان نے نحیف و ناتواں عسکری قوت ہونے کے باوجود اس وقت کے سامراجی طاقت برطانوی سلطنت کے سامنے سجدہ ریز ہونے کے بجائے شہید ہوکر تاریخ کے پنوں پر امر ہونے کو ترجیح دیا اسی دن کے تسلسل کو لے کر آج بھی بلوچ پیر و ورنا اور مرد و زن کمزور سیاسی و عسکری قوت کے ہونے کے باوجود ایران و پاکستان جیسے غاصب اور درندہ صفت قبضہ گیر قوتوں سے اپنی وطن کی واگزاری کے لئیے لہو کا خراج پیش کررہے ہیں اور ہر سال 13 نومبر کو اسی دن کی تجدیدِ عہد وفا کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جہاں میر محراب خان نے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کو آزادی اور عزت نفس کے ساتھ زندہ رہنے اور وتواجھی کے حصول کا ایک سبیل مہیا کیا.

یہ یادگاری تقریب شام پانچ بجے شروع ہوا جہاں فری بلوچستان موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے شہداء کی بے غرض و غایت قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انکے احترام میں چند وقفوں کی خاموشی اختیار کی اور اسکے بعد تقریب میں موجود مختلف دوستوں نے شہدائے بلوچستان کے بے مثال قربانیوں کے حوالے سے پروگرام میں موجود شرکاء سے باتیں کیں شہدائے بلوچستان کے متعلق اور متحدہ بلوچستان کی جہدِ آزادی میں انکی انمٹ کردار اور لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اسی طرح یہ پروگرام تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔