کوئٹہ(ہمگام نیوز) نوشکی میں زمین کے تنازعہ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کوقتل 4کوزخمی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی بازارمیں مسلح افراد نے آتشی اسلحہ سے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ظہور احمداورخان جان موقع پرجاں بحق جبکہ لئیق رحمان راشد،نوراللہ اورحاکم شاہ شدیدزخمی ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی علاقے کوگھیرے میں لیکرلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیالاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں قتل کی وجہ زمین کاتنازعہ بتائی جاتی ہے مزیدکارروائی نوشکی پولیس کررہی ہے۔


