تہران(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی شہر نہاوند سنٹرل جیل میں ایک قیدی اصغر سوری کے ساتھ فرشید پیرحیاتی اور ان کے بھائی فرشاد پیرحیاتی کو پھانسی دی گئی۔ ان قیدیوں کو پہلے ’جان بوجھ کر قتل‘ کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار 26 نومبر 2023 کو طلوع آفتاب کے وقت صوبہ ہمدان کے شہر نہاوند اور لر میں دو بھائی فرشید اور فرشاد پیرحیاتی ایک اور قیدی اصغر سوری کو نہاوند سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی
قبل ازیں اس جیل میں جلد پھانسی دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہینگاؤ تنظیم نے لکھا تھا کہ ان قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے والدین کی رضامندی حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
فرشید پیرحیاتی، فرشاد پیرحیاتی اور اصغر سوری نے 5 مارچ 2017 کو جسمانی تشدد پر میشام زمانیان نامی شہری کے قتل کا ارتکاب کیا اور گرفتاری کے بعد انہیں سزائے موت سنائی گئی۔ جبکہ اس واقعہ میں ایک اور شخص کو سزائے موت سنائی گئی جو کہ وہ اس وقت فرار ہیں ۔
اس کے علاوہ خرم آباد سنٹرل جیل میں احمد حیدری نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے اس سے قبل منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعہ 24 نومبر 2023 کی صبح کے وقت صوبہ خوزستان کے ایک قیدی احمد حیدری کو خرم آباد سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
ایک باخبر ذریعے کے مطابق اس قیدی کو اس سے قبل منشیات کے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایران کے عدالتی نظام نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
احمد حیدری کی پھانسی کی خبر کا اعلان اس رپورٹ کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی ذرائع نے نہیں کیا ت
ہے ۔