واشنگٹن(ہمگام نیوز ) امریکی وائٹ ہاؤس کےلیے قومی سلامتی کے مشیر نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جاری جنگ اور اور اس کے لیے مستقل کے خاکے بشمول ٹائم لائن اور ڈیڈ لائن جیسے امور پر بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر غزہ اور اس کے رہنے والوں کے بارے میں ایک طویل مدتی حل کے لیے بھی غور کیا گیا کہ آیا اس مسئلے کا کوئی ایسا حل بھی موجود ہے جو فوج کے استعمال کے بغیر ہو ۔
قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے فون پر بات چیت کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا ‘ ہماری غزہ کے لیے ٹائم ٹیبل پر بھی بات ہوئی ہے، تاہم ہمارے درمیان کیا کیا زیر بحث رہا اور کس طرح کی چیزوں کی طرف دیکھا گیا میں یہ شئیر نہیں کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اسرائیل کے سامنے غزہ میں آپریشنز کے بارے میں پہلے ہی واضح خطوط موجود ہیں۔ اس لیے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
انہوں نے زور دے کر کہا میں صرف یہ کہوں گا کہ ہماری اسرائیل کے ساتھ یہ بات چیت ہوئی ہے کہ اسرائیل غزہ کے لیے مدت کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے کہ کب تک اس کے آپریشنز مکمل ہو سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ اس مسئلے کے طویل مدت کے لیے غیر فوجی طریقے سے کیا کیا جا سکتا ہے۔