لندن(ہمگام نیوز )اطلاعات کے بلوچستان ہیومن رائٹس گروپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بروز ہفتہ 10 دسمبر کو لندن میں انسانی حقوق کے مسائل اور ایرانی حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی محققین کی انجمن کی 52ویں کانفرنس “انسانی وقار، آزادی اور انصاف سب کے لیے” کے عنوان سے ایران میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اور بہت سے انسانی حقوق کے علمبردار اور بلوچ سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

 اس ایک روزہ کانفرنس میں بلوچستان ہیومن رائٹس گروپ کے نمائندے بھی موجود تھے اور انہوں نے ایران کی ہاتھوں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے تقریر کی۔

 گزشتہ سال کے واقعات پر زور دیتے ہوئے جو کہ بلوچ عوام کے خلاف حکومتی افواج کے منظم امتیازی سلوک ، مسلسل ظلم و بربریت اور لامحدود تشدد تھی ، کو روداد کو پیش کیا گیا جبکہ خصوصی نمائندوں نے بلوچستان کے مختلف حالات اور مسائل پر بھی بات کی۔