فرانسیسی پولیس نے ایک معمول کی پوچھ گچھ کے دوران دو مسافروں کو روکا ۔ تھوڑی گفتگو سے شک ہونے پر جہاز میں سوار تین سو سے زائد بھارتی مسافروں کو لے کر جانے والا طیارے کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں روک لیا۔

یہ بات انسانی سمگلنگ سے متعلق پراسیکیوٹر نے بتائی ہے ۔ ائیر بس اے 340 متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوئی تھا۔ جہاز مشرقی فرانس کے ایک ائیر پورٹ پر اترا تھا۔ جہاز کے اترنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی تھی۔

فرانسیس حکام نے اس جہاز کو ایک نامعلوم ذریعے سے ملنے والے ایک اشارے کی وجہ سے شک ہوا جس پر اس طیارے کو روک لیا گیا ۔ پولیس کو شک ہوگیا تھا کہ طیارے میں انسانی سمگلنگ کا نشانہ بننے والے بھارتی سوار ہیں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق مسافروں میں سے دو افراد جن سے ابتدائی پوچھ گچھ کر کے انہیں حراست میں لیا گیا پولیس کی باقاعدہ حراست میں ہیں اور یہ بھی اسی جہاز کے مسافروں میں شامل تھے۔

تین سو تین مسافروں کے بارے میں ابتدائی اور سفری معلوات حاصل کی جارہی ہیں۔ ان سے ابتدائی سوالات بھی پوچھے جارہے ہیں۔ پراسیکیوشن سے متعلق ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ مسافروں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں.

پراسیکیوٹرز کے مطابق منظم جرائم کے انسداد کے لیے قائم شعبہ کی زیر قیادت تحقیقات چل رہی ہیں۔

طیارے پر سوار لوگ غیر قانونی طور پر کینیڈا اور امریکہ جانے کے لیے وسطی امریکہ کے راستے جانا چاہتے تھے مگر انہیں راستے میں ہی روک لیا گیا۔

مسافروں کو پہلے طیارے میں ہی رکھا گیا مگر بعد میں باہر جانے دیا۔ اور انہیں ائیر پورٹ پر ہی انفرادی بستر مہیا کیے گئے اور مسافروں نے جمعہ کی رات ائیر پورٹ پر ہی گزاری۔