کیلیفورنیا: (ہمگام نیوز) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے 4 نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔

اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان نئے ٹولز میں ان لائن کوڈ، بلٹ (bullet)لسٹ، نمبر لسٹ اور بلیک quote شامل ہیں۔

واٹس ایپ میں چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا واٹس ایپ تھرڈ پارٹی چیٹ سپورٹ کو متعارف کرانے کے لیے تیار ان نئے ٹولز پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین کو دستیاب ہیں۔

ان نئے ٹولز کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔ بلٹ لسٹ کواستعمال کرنے سے ہر میسج کے شروع میں ڈاٹ بن جائے گا جس سے مختلف فہرستیں بنانے میں مدد ملے گی۔

اسے استعمال کرنے کے لیے میسج کے شروع میں – سمبل کو لگانا ہوگا۔

نمبر لسٹ بھی بلٹ لسٹ کی طرح ہے مگر اس میں ڈاٹ کی بجائے نمبر لکھے نظر آئیں گے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے میسج کے آغاز میں 1. لکھ کر ٹیکسٹ کا اضافہ کریں۔

ان لائن کوڈ نامی ٹول واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا، مگر اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ کی مخصوص تفصیلات کو ہائی لائٹ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

اسے استعمال کرنے کے لیے الفاظ کے آگے پیچھے ` سمبل کو استعمال کرنا ہوگا۔

بلیک quote سے کسی طویل میسج کے مخصوص الفاظ کو ہائی لائٹ کرنے میں مدد ملے گی او راس کے لیے ان الفاظ کے آگے اور پیچھے > سمبل کا استعمال کرنا ہوگا۔