شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںساحلی بلوچستان میں شدید بارش، گوادر سمیت متعدد علاقے ڈوب گئے، ندی...

ساحلی بلوچستان میں شدید بارش، گوادر سمیت متعدد علاقے ڈوب گئے، ندی نالوں میں طغیانی

گوادر: (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ساحلی بلوچستان گوادر پیشکان سمیت مکران ڈویژن میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش سے حالات انتہائی خراب، نشیبی علاقے ڈوب گئے، ندی نالوں میں سیلاب اور طغیانی، مسجدوں میں اذانیں شروع ہوگئیں۔

گوادر میں طوفانی بارشوں سے شہر زیر آب آگیا، ساڑھے تین گھنٹے مسلسل بارش اور ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری۔ گوادر کے علاقے سربندن اور شنکانی در میں بارش کا پانی کوسٹل ہائی وے پر اوور فلو ہورہا ہے، جس سے ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ رہائشی آبادی اور دکانیں مکمل
پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ عوام کی جانب سے انتظامیہ، جی ڈی اے اور بلدیہ گوادر کے علاوہ رضاکاروں کو مدد کی اپیل کردی گئی۔

اداروں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری، شدید بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مسلسل رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز