تائپی: (ہمگام نیوز) تائیوان کی لیڈر سائی انگ وان نے اس آبدوز کی متعارفی تقریب سے گزشتہ سال خطاب میں کہا تھا کہ آبدوز دفاعی لحاظ سے اہم ہوگی جس سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھ جائیں گی
تائیوان نے اپنی آبدوز بنالی،چین کی خفگی تائیوان نے اپنی بنائی گئی ناروال نامی دفاعی آبدوز کو پانی میں اتار دیا گیا۔
تائیوان کی عالمی جہاز ساز کمپنی ناروال نامی آبدوز کا تجربہ کاوسینوگ شہر کی بندر گاہ پر کیا جو کہ سات گھںٹے زیر آب رہی۔
تائیوان کی لیڈر سائی انگ وان نے اس آبدوز کی متعارفی تقریب سے گزشتہ سال خطاب میں کہا تھا کہ آبدوز دفاعی لحاظ سے اہم ہوگی جس سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
چینی امور دفاع کے ترجمان وو چیان نے اس تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان جتنا چاہے اسلحہ بنا لے چینی فوج کی دفاعی قابلیتوں اور قومی سالمیت کا مقابہ نہیں کر سکتی۔