چٹاکانگ: (ہمگام نیوز) پاکستان سے علیحدگی کے 53 سال بعد بنگلہ دیش میں بھی بلوچ ثقافتی دن منایا گیا۔
سال 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے طور پر ہوئی۔
پاکستان (سابقہ مغربی پاکستان) نے 1974 میں دنیا بھر کے دباؤ کے بعد بنگلہ دیش کو تسلیم کیا۔
دو مارچ کو بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بلوچ قوم اپنا ثقافتی دن مناتاہے۔
جنوبی ایشیا کی گیارہ ہزار سال پرانے تہذیب (مہر گڑھ) سے تعلق رکھنے والی بلوچ قوم اس دن اپنی ہزاروں سال پرانے تہذیب ،تاریخ ،شناخت ، خوبصورت ثقافت ،زبان اورپاکستان، ایران وافغانستان میں بٹی زمین (بلوچستان)کے حوالے سے مختلف قسم کے تقریبات کا انعقاد کرتی ہے اور دنیا سمیت اپنی آنے والی پیڑی کو اس حوالے سے جانکاری دیتی ہے۔
پاکستان و ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت ، نسل کشی وجبری گمشدگیوں کے باعث ہزاروںکی تعداد میں بلوچ اس وقت دنیا بھر میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔جو اس دن 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کے نام سے اپنی پہچان کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بلوچستان سمیت دنیا بھر کی طرح آج بنگلہ دیش میں ایشین وومن یونیورسٹی چٹاگانگ کے بلوچ طلبہ نے بھی بلوچ کلچرل ڈے منایا اور بلوچ تہذیب وشناخت کو زندہ رکھنے کی اپنی عزم کا اعادہ کیا۔