دشتیاری(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے دشتیاری کے کئی گاؤں زیرآب ہوگئے سینکڑوں کچھے مکانات سمیت زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح دشتیاری کے کئی گاؤں زیرآب ہوگئے جس سے سینکڑوں گھر تباہ ہونے کے علاوہ زراعت کو بے حد نقصان پہنچ چکا ہے ۔ گزشتہ روز ایک سیلاب سے متاثرہ بلوچ شہری ایک ویڈیو میں سیلاب کی وجہ سے اپنے گھر کی تباہی اور اس کے فرنیچر کے ضائع ہونے کے بعد بارش کی وجہ سے سخت زندگی اور مشکلات کو بتا رہا ہے ۔