ہماسکو:(ہمگام نیوز) پوتن نے کہا کہ روس جوہری جنگ کےلیے تیار ہے اگر امریکہ نے جوہری تجربہ کیا تو روس بھی اس کا جواب دے گا۔

سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران روسی لیڈر نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے اس بات کا اظہار کیا۔

پوتن نے کہا کہ روس جوہری جنگ کےلیے تیار ہے مگر اس کی فی الحال نوبت نہیں آئی ہے،اگر امریکہ نے جوہری تجربہ کیا تو روس بھی اس کا جواب دے گا۔

روسی صدر نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ روس پر حملہ کرنے کی صورت میں جوہری اسلحہ استعمال کیا جائے گا۔