واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکی نائب ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق [قابض] پاکستان نے جواب میں افغانستان میں فضائی حملے کیے ہیں ہم طالبان پر زُور دیتے ہیں یقینی بنائیں افغان سرزمین سے حملےنہ کیےجائیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر زور دیتے ہیں اختلافات کا حل نکالیں اور پُرعزم ہیں افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، افغانستان میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں میں شہریوں کونقصان نہ پہنچے۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا امریکا پاکستان کی انسداد دہشت گردی

کی کارروائیوں میں مدد کر رہا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ بات چیت اور انسداد دہشت گردی  پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔