استنبول: (ہمگام نیوز) ترکی کے وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “شمالی عراق کے قندیل علاقے میں پی کے کے کے چار دہشت گردوں [ازادی پسند ] کو ہماری فضائیہ نے بے بس کر دیا ہے، ہماری عسکری کارروائیاں تواتر سے جاری رہیں گی۔
اس نے مزید کہا کہ اسکے قومی خفیہ سروس نے بھی گرین کیٹیگری” میں مطلوب علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے/وائی پی جے کے رہنماؤں میں سے ایک خلیل تیکن کو قامشلی میں اسپاٹ آپریشن کے ذریعے غیر فعال بنا دیا ہے۔
یاد رے کہ ترکی عراق ایران اور شام نے بلوچوں کی طرع کرد سرزمین کو تقسیم کرکے اس پر قبضہ جمایا ہے اور کرد اپنی قومی آزادی کے لیے ایک صدی سے جہد کررے ہیں۔