دہلی: (ہمگام نیوز )چین اور بھارت کے مابین ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، یہ تنازع ایک سرنگ کو لے کر کھڑا ہوا ہے جس کا بھارتی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ افتتاح کیا تھا۔
بھارت کے شمال مشرق کے پہاڑوں میں مودی حکومت نے سرنگ کی تعمیر کی تھی، یہ سرنگ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے اہمیت رکھتی ہے۔
سیلا سرنگ ہمالیاں پہاڑوں پر موجود ہے، جس کی اونچائی 13 ہزار فٹ ہے جبکہ یہ ہر موسم میں بھارتی فوج کے لیے سونے کی کان معلوم ہو رہی ہے۔جبکہ بھارتی فوج کے لیے اس بھی اہمیت کی حامل ہے چین کے ساتھ کشیدہ صورتحال میں سفری لحاظ سے بھارت کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل 2020 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاملات اس حد تک سنجیدہ ہو گئے تھے کہ جارحیت میں کم از کم 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی لداخ سرحد پر ہلاک ہو گئے تھے۔