ہیلنسکی: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے فن لینڈ کے ایک چرچ میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے جاپان بالکان اور بلوچستان کے حوالے سے ناظرین سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کی تقسیم، بلوچستان پرہونے والے قبضے، بلوچوں کی آبادی، وہاں کی ثقافتی امتیاز اور جاری تحریک آزادی کے بارے میں وہاں موجود ناظرین کو حقیقت حال کے بارے میں سمجھایا گیا۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقرر ناظرین سے بات کرتے ہوئے بلوچستان اور بلوچ قوم کے مختلف امتیازی وصف اور وہاں جاری تحریک کے بارے میں بات کررہا ہے۔
آخر میں دعائیہ تقریب کے دوران بلوچستان اور بلوچ قوم کو درپیش مشکلات و مصائب کا ذکر کیا گیا ہے۔


