واشنگٹن: (ہمگام نیوز)امریکی انتظامیہ نے رائے عامہ کو مطلع کیے بغیر غزہ میں جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے نئے جنگی طیارے اور ہزاروں نئے غیر گائیڈڈ بم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کے حکام کہ جن کے ناموں کو خفیہ رکھا گیا ہے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے حال ہی میں اسرائیل کونئے ہتھیاروں کی ترسیل کی منظوری دی ہے۔
خبروں میں اس طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ چونکہ بائیڈن انتظامیہ نے مذکورہ فوجی سازو سامان کی ترسیل کانگریس کی گزشتہ اطلاعات کے مطابق کی تھی، اس بار یہ کام کانگریس اور عوام کو مطلع کیے بغیر اس عمل کو سر انجام دیا ہے۔
خبر کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کو 25 عدد F-35 طیاروں اور طیاروں کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
چونکہ 2.5 بلین ڈالر کی فروخت کی پہلی کانگریس کی منظوری 2008 میں دیے گئے ایک نوٹیفکیشن پر مبنی تھی، اس لیے امریکی محکمہ خارجہ نے اس بار عوام اور کانگریس کو کوئی اطلاع نہیں دی۔
دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے 1800 ایم کے 84 اَن گائیڈڈ بم اور 500 ایم کے 82 ان گائیڈڈ بم بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر گرائے گئے MK84 بموں کا وزن تقریباً 900 کلو گرام تھا اور اس نے شہریوں کی ہلاکتوں میں بڑا کردار ادا کیا۔
اسی طرح، 220 کلوگرام وزنی ایم کے 82 بموں کو ہدف کا تعین کیے بغیر ہی پھینکا جاتا ہے کیونکہ یہ غیر ہدایت یافتہ ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اس معاملے پر واشنگٹن پوسٹ سےبات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے پاس (اسرائیل کو ہتھیاروں کی امداد) کو مشروط بنانے کی پالیسی نہیں ہے۔”
امریکی کانگریس میں کچھ ڈیموکریٹک شخصیات کانگریس کومطلع کیے بغیر اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر انتظامیہ پر تنقید کررہے ہیں تو بائیڈن انتظامیہ “اسرائیل کے اپنے دفاعی حق” کا حوالہ دے رہی ہے۔