دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeانٹرنشنلکن لوگوں کو بھارت رتن سے نوازا گیا ہے؟

کن لوگوں کو بھارت رتن سے نوازا گیا ہے؟

دہلی: (ہمگام نیوز) بھارت کے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتے کے روز دو سابق وزرائے اعظم (بعد از مرگ) اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت پانچ ممتاز شخصیات کو بھارت رتن سے نوازا۔

جن پانچ شخصیات کو بھارت رتن سے نوازا گیا، ان میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کے علاوہ سبھی سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ اور P.V. نرسمہا راؤ، ممتاز زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر شامل ہیں۔

اس سے پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی کہ ہمارے سابق وزیر اعظم P.V. نرسمہا راؤ گارو کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ نرسمہا راؤ نے مختلف صلاحیتوں میں ہندوستان کی وسیع پیمانے خدمت کی۔

ہندوستان کی موجودہ معاشی ترکی میں نر سمہا راؤ کا بڑا کردار تھا جسکی معاشی پالیسی سے ہندوستان نے ترکی کی جانب سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز