وانٹا : (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق فن لینڈ کے شہر وانٹا میں ایک اسکول پر مسلح حملے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں 800 طالبعلم اور 90 رکنی عملہ موجود تھا۔
حملے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
علاقے کے رہائشیوں سے جائے وقوعہ سے دُور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔