شال: (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسز کی جانب سے میڈیا کو جاری اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام عید کے روز شال اور کراچی میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں اور فیک انکاونٹرز میں لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں اہلِ شال اور اہلِ کراچی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتجاجوں میں بھر پور شرکت کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آواز بنے۔