یروشلم: (ہمگام نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کی پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔ وہ ایرانی جرنیلوں کی حالیہ ہلاکت کے بعد ایران کی طرف سے ہر ممکنہ جواب کے بارے میں اتوار کے روز فوجی حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اسرائیل کی جنگی صلاحیتوں اور چیلنجوں کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد وزیر دفاع گیلنٹ نے اس امر پر زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے ہر طرح کی درپیش ہونے والی صورتحال کے مقابلے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ بات ان کے آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
خیال رہے ایران نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 7 افسران مارے گئے تھے۔ جن میں ایک سینیئر کمانڈر بھی تھا۔ اسرائیل کی طرف سے یہ حملہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر کیا گیا تھا۔
اسرائیل نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔ اگرچہ اسرائیلی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ جو عسکری گروپوں کو اسرائیل کے خلاف مدد دے رہا ہے۔ عسکری گروپ اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ کی طرح امریکہ بھی ایران کی طرف سے کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔ امریکہ ایسے کسی بھی ممکنہ ایرانی حملے کے لیے چوکس ہے جو خطے میں امریکہ یا اسرائیلی اثاثوں ، تنصیبات یا اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہو سکتا ہو۔