سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںدبئی میں ہندوستانی بزنس مین اشوک کمار کو RAW کا اجنٹ قرار...

دبئی میں ہندوستانی بزنس مین اشوک کمار کو RAW کا اجنٹ قرار دیکر پاکستان نے اسکی زندگی اجیرن کردی

نئی دہلی :(ہمگام نیوز) زرائع کے مطابق ایک ہندوستانی کاروباری شخصیت ،اس وقت قابض پاکستان کی ان کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔

 دراصل ہوا یہ تھا کہ گزشتہ دنوں قابض پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے ان کی تصویر جاری کردی تھی ساتھ ہی ساتھ ان پر ہندوستان کی خفیہ ایجنسی RAW کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 اب دبئی کے اس بزنس مین اشوک کمار آنِند کا کہنا ہے کہ انہیں قابض پاکستان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

چند ماہ قبل پاکستان نے RAW پر اپنے ملک میں شہریوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

 اس دوران اشوک کمار آنِند کا نام بھی آئی ایس آئی نے جاری کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ قتل پاکستان میں اشوک کمار کی مدد سے کیے گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشوک نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔

خود کو ایک عام کاروباری بتاتے ہوئے آنند نے کہا کہ پاکستان کے دعوؤں کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز