ڈوبلین: (ہمگام نیوز) آئر لینڈ نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے کو تسلیم کرنے سے متعلق اصولی آئرش موقف کا اظہار کیا ہے کہ اسے تسلیم کرنے میں آئر لینڈ آگے بڑھے گا۔ اس امر کا پختہ اظہار آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کیا ہے۔

مارٹن نے کہا وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک باضابطہ تجویز حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ یہ تجویز بین الاقوامی سطح وسیع پیمانے پر بحث مباحثہ بھی مکمل ہو چکا ہو گا۔

آئرش وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا، آئر لینڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اس بارے میں اگلے چند ہفتوں میں ہم آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بڑے صاف لفظوں میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا پچھلے چھ ماہ کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے سوچ بچار جاری رہی ہے۔ اس سلسلے میں دو سے زیادہ ملکوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اب اگلے دو ہفتوں اس بارے میں فیصلے کی طرف بڑھیں گے۔

خیال رہے آئر لینڈ نے سپین، سلوواکیہ اور مالٹا کے ساتھ مشترکہ اعلان بھی کیا ہے۔