یروشلم:(ہمگام نیوز) امریکہ نے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے ایران کو وارننگ جاری کر دی ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے اسرائیل میں موجود برطانوی شہریوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی فرانس اور ہندوستان نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے گریز کریں اور تہران میں فرانسیسی سفارت کاروں کے اہل خانہ کو واپس فرانس بھیج دیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی کے پیش نظر فرانس نے اپنے شہریوں کو اسرائیل، ایران اور لبنان سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے ساتھ جنگ کے خطرے کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ہے۔