یروشلم: (ہمگام نیوز) امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو جواب دیں گے لیکن اس جواب کی نوعیت کیا ہوگی اس حوالے سے فیصلہ ساز ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

اسرائیلی اہلکار نے امریکی ٹی وی کو مزید بتایاکہ توقع ہے کہ اسرائیل کی کابینہ آج جوابی حملے سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

علاوہ ازیں  اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے، ہماری جنگ ایران کے عوام کے ساتھ نہیں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کے خلاف ہیں، ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا۔