چابہار (ہمگام نیوز) بروز بدھ کو چابہار شہر میں بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں بجلی کا تار گرنے کے بعد کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار میں سیلابی پانی میں بجلی کا تار گرنے کے بعد ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تاہم اس کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہا جاتا ہے جس کا تعلق ایرانشہر سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 بجے کے قریب چابہار کے زیبا شہر علاقے میں بجلی کی تار سیلابی پانی گرنے کے بعد پانی سے تار ہٹانے کی کوشش کرنے والا یہ شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔