زھک (ہمگام نیوز ) پیر کو قابض ایرانی فورسز د نے زہک کے گاؤں خیر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہید ہوگیا جبکہ دو بلوچوں کو گرفتار کرکے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زہک کے خیر آباد گاؤں میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 33 سالہ عیسی براہوہی ولد خداداد شہید ہوگئے۔
گرفتار کیے گئے شہریوں میں سے ایک کی شناخت 35 سالہ اسماعیل گورگیج کا ہے جو زحک شہر سے ہے اور دوسرے شہری کی شناخت رپورٹ لکھے جانے تک نہیں ہو سکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فورسز نے ایک رہائشی مکان کو گھیرے میں لے کر گھر میں رہنے والی خواتین اور بچوں کو باہر نکالنے کے بعد اس پر گولیاں چلائیں۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گھر پر تھا اور مسلح نہیں تھا، اس کے علاوہ اسکی لاش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی معائنہ کار نے اس کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
خبر ملنے تک ان شہریوں کے الزامات اور مکان پر قابض ایرانی فورسز کے حملے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔