ایراشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانشہر میں بارش اور سیلاب کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ(ایرانشہر ) میں بارش اور سیلاب کے باعث دیوار گرنے سے 60 سالہ عبدالحمید کارونداری نامی شخص جانبحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق عبدالحمید اپنے پڑوسی کے رہائشی مکان کے مکینوں کی مدد کے لیے گئے جو سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، جس کی دیوار سیلاب بارش اور سیلاب سے نمی کی وجہ سے گر گئی۔ جو کہ وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔