چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان بھر سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کے کئی علاقے زیرآب آنے کے بعد سڑکوں ، شاہراہوں اور پل کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ تفصیلات کے بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد چابہار شہر کے گاؤں بریس سے خوفناک طوفان کی وجہ آبادی والے علاقے زیرآب ہونے کے بعد چابہار بریس میں واقع پل سیلاب برد ہو کر داخلی راستے بند ہوگئے۔   بتایا جاتا ہے کہ بارش اور تیز ہوا نے اس علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔