میرجاوہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح کو میرجاوہ کے سرحدی علاقے روٹک میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ کے سرحدی علاقے روٹک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 25 سالہ محمد علی آذرشاہ ولد مسافر ساکن خاش زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے ایک ایندھن بردار گاڑی پر فائرنگ کی جو سرحدی علاقے سے آرہا تھا جس کی گاڑی بھی خالی تھا ۔