واشنگٹن:(ہمگام نیوز) امریکہ نے ایرانی فوج کی جانب سے غیر قانونی تجارت اور UAV کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر جمعرات کو ایک درجن سے زائد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہے، جن میں بھارت کے تین کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ ان کمپنیوں نے یوکرین میں روس کی جنگ میں ایرانی ڈرون (UAVs) کی خفیہ فروخت میں سہولت فراہم کرنے اور مالی امداد فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ نے اپنے اتحادی ہندوستان کی تین کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ان پر الزام لگایا کہ وہ روس اور ایران کو فوجی حوالے مدد دے رہے تھے

یاد رہے کہ ایران کی ایک کمپنی سہارا تھنڈر جو ایران کی ملٹری کا ہے جو روس کو ڈرون فرہم کرتا ہے اس نے ہندوستان کی کمپنی کو فریب میں رکھ کر ان کے زریعے ڈرون روس کو فرہم کیا ایران نے اپنی چالاکی سے ہندوستان اور امریکہ کو آمنےسامنے کیا