سوراب ( نامہ نگار) سوراب کے علاقے گدر میں پاکستان ایف سی اور حبیب مرداشہی کی سربراہی میں قائم ڈیٹھ اسکواڈ کا مشترکہ طور پر 2011سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پہ چھاپہ جس سے غلام جان محمد حسنی اور اس کے ساتھی شہید ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سوراب کے علاقے گدر میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گذشتہ چار سال سے لاپتہ فتح بلوچ کے گھر پر پاکستان ایف سی اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے بعد گھر میں موجود بلوچ فرزندوں نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے کئی پاکستانی اہلکاروں کو بھی مار دیا اور پاکستانی فورسز کی جانب سے مزید نفری آنے اور گھر کو چاروں اطراف سے مسمار کرنے کے بعد غلام جان محمد حسنی اور دیگر دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے