کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد آرگنائزنگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مثبت بنیادوں پر قائم ادارے تعمیری سیاست کی اساس ہیں بلوچ طلبہ مہم جوئی اور سیاسی شبدہ بازیوں کو مسترد کرتے ہوئے مثبت سیاست کا آغاز کر چکے ہیں جسے کسی صورت منتشر ہونے نہیں دیا جائیگابی ایس او کی تاریخ میں بارہاں ایسے مقام آئے ہیں جہاں طلبہ اور عوام کو تنظیم کی تقدس اور آزادی کیلئے قربانیوں کا جانسہ دیتے ہوئے مہم جوئی اور نمود ونمائش کی سیاست کو فروغ دیا گیا مگرحقائق سے چشم پوشی اور گمراہ کن مہم جوئی ہمیشہ ناکامی ثابت ہوئی ہے اور آئندہ بھی تاریخی عمل کے سامنے ناکامی کا شکار ہوگی بیان میں مزید کہا گیا کہ جس طرح مختلف ادوار میں متنازعہ کرداروں نے بی ایس او کی قیادت پر قبضہ کرتے ہوئے کارکنان کو تنظیمی معاملات سے بے دخل کیا وہ ایک قصہ پارینہ بن کر تاریخ کے اوراق میں درج ہو چکی ہیں بی ایس او کا نام اور اس سے وابستہ کارکنان کے جزبات ہمیشہ سے ہی پسماندہ سیاست کرنے والے گروہوں کیلئے اپنی ناکام سیاست کو چھپانے کا زریعہ رہی ہے البتہ انیسویں کونسل سیشن کے نام پرتنظیم کی انقلابی اساس کا جس طرح مزاق اڑایا گیا اسکی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی جہاں گفتند نشتند و برخاستند کے مانند لوگوں کو زاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر عہدوں اور اختیارات سے نوازاہ گیااورایک انقلابی تنظیم کو چند افراد کی ناکام سیاست کو بچانے کیلئے قربان کیا گیا لیکن جس طرح اس سے قبل متعدد متنازعہ کونسل سیشن بی ایس او سے وابستہ مخلص کارکنان کو گمراہ نہ کرپائے ہیں اسی طرح تاریخ نے ا س مرتبہ بھی رجہتی سوچ کو ناکام ثابت کر دیا بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او کا قیام اور بحیثیت ایک انقلابی تنظیم کے اس کے وجود کا قائم رہنا چند افراد کی زہنی اختراع نہیں بلکہ ایک تاریخی عمل کا نتیجہ ہے جسے کوئی مہم جوئی منحرف نہیں کر سکتی خود کو بی ایس او کا چیئر مین کہلوانے والے نہ جانے کتنے متنازعہ کردار تاریخ کے صفوں سے مٹ چکے ہیں اسی طرح آج بھی اداروں کو پامال اور عوام وکاکنوں کو گمراہ کرتے ہوئے خود کو نام نہادقیادت بتا کر کوئی بھی کردار تاریخی جبر سے نہیں بچ سکتا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بی ایس او کو پسماندہ اور منفی سیاست کی ترویج کی نظر ہونے اور مزید متنازعہ کرداروں کیلئے سیاسی جائے پنا ہ بننے نہ دیا جائے بلکہ مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیتے ہوئے اسے بہ حیثیت ادارہ مضبوط کیا جائے۔


