یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے رفح کے لیے بوئنگ ساختہ ‘ ان گائیڈڈ ‘ بموں اسرائیل کو فراہمی یا عدم فراہمی کے بارے غیر حتمی فیصلے کے بارے میں خبروں کو زیادہ اہمیت نہ دینے کے انداز میں ‘ ڈاؤن پلے’ کرنے کی کوشش کی ہے۔
فوجی ترجمان بدھ کے روز ایک اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ترجمان ‘ آئی ڈی ایف’ رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آٹھویں ماہ کے آغاز کے موقع پر اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ‘کوآرڈی نیشن’ کو تاریخ میں اس کی مثال نہ ملنے کے حوالے سی یاد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے درمیان اگر کسی چیز پر اتفاق نہ ہو سکے تو اس معاملے کو ند دروازے میں ہی طے کر لینا چاہیے۔