کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی، تفصیلات کے مطابق سپینی روڈ پر نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوا۔
دوسرے واقع پنجگور میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ نوک آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے یاسر ولد نزیر احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق ملزماں نے یاسر کو گھر کے قریب نشانہ بنایاجو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ملزماں واقع کے بعد فرار ہوگئے بعد ازاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا۔


