شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںجیونی میں تیز رفتار کشتیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق۔

جیونی میں تیز رفتار کشتیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق۔

جیونی(ہمگام نیوز )کنتانی ہور میں دو اسپیڈ بوٹس کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاک ایران سرحد پر جیونی میں کنٹانی ہور کے مقام پر دو تیز رفتار کشتیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اورماڑہ سے تعلق رکھنے والا امیر اکبر نامی نوجوان سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ روانہ کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز