سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںمکران روٹ پر کراچی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ...

مکران روٹ پر کراچی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ کراچی پولیس کا ہتک آمیز رویہ بدستور جاری ہے۔

تربت (ہمگام نیوز) لیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ بھتہ خوری کے لیے تربت اور گوادر سے کراچی پہنچنے پر رکشہ اور ٹیکسی میں ہوٹل یا گھروں کو جانے والے مسافروں کو روک راستے میں ان سے بد ترین سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔

متعدد مرتبہ بیماری کی غرض سے کراچی میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے شھر جانے کے دوران مسافروں کی لوٹ مار اور تزلیل کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

گذشتہ ہفتہ تربت سے سفر کرکے کراچی پہنچنے کے بعد ٹرمینل سے شھر جاتے ہوئے آنکھوں کے ایک بزرگ مریض سے کراچی پولیس نے 55 ہزار روپے چیکنگ اور تلاشی کے بہانے لوٹ لیے۔

اس واقعہ پر سماجی کارکنوں نے آواز اٹھائی جس کے بعد احساس ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ ملا لیاقت ولی کی کوششوں سے لوٹے گئے پیسہ کراچی پولیس نے واپس کیے تاہم ابھی تک لوٹ مار کا یی سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز