تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب 12 بجے کے قریب میری کلات سے دو بھائیوں صغیر سجاد اور قدیر سجاد کو لاپتہ کیا گیا۔
فیملی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو رات 12 بجے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے گھر میں چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تاہم کچھ دیر بعد قدیر سجاد کو رہا کردیا۔
فیملی کے مطابق قدیر سجاد حراست کے بعد لاپتہ کردیے گئے جس کے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی اور نا ہی ان کی جبری گمشدگی کا قانونی جواز ہمیں بتایا گیا۔
فیملی نے بتایا کہ دونوں بھائی بارڈر پر تیل برداری کرتے تھے ان کا کسی قسم کی سیاسی یا خلاف قانون سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے صغیر سجاد کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔


