چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںتربت کے مختلف علاقوں میں پاکستانی آرمی کا آپریشن، متعدد بلوچ فرزند...

تربت کے مختلف علاقوں میں پاکستانی آرمی کا آپریشن، متعدد بلوچ فرزند اغوا

تربت (ہمگام نیوز)آج الصبح تربت کے علاقے دشت کے مختلف علاقوں میں پاکستانی آرمی کا آپریشن متعدد بلوچ فرزند اغواء ، تفصیلات کے مطابق دشت کے مختلف علاقوں شے سیچی ، گوارگ ، درچکو ، پیروتگ اور گرد و نواح میں قابض فورسز نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوے چادر اور چاردیواری کے پامالی کے ساتھ ساتھ متعدد بلوچ فرزندوں کو بهی اغوا کرلیا ، شے سیچی میں آپریشن کے دوران قابض فورسز نے متعدد گهروں کو نزر آتش کرنے کے بعد بلنگور کے رہائشی نواز ولد آدم نامی بلوچ فرزند کو اغوا کر لیا ، پیروتگ دشت میں قابض فورسز نے ماسٹر صدیق بلوچ کے گهروں کو نزر آتش کرنے کے بعد زبیر نامی بلوچ فرزند کو بهی اغوا کر لیا ہے ،جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قابض فورسز نے سورک بازار کو گهیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔ علاقے میں مزید بربریت کا خدشہ –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز