یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeانٹرنشنلمتعدد اسرائیلی فوجی جھڑپ کے دوران القسام کے ہتھے چڑھ گئے، اسرائیلی...

متعدد اسرائیلی فوجی جھڑپ کے دوران القسام کے ہتھے چڑھ گئے، اسرائیلی فوج کی تردید

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ مں مزید کئی اسرائیلی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اتوار کے روز کہی ہے۔ لیکن ترجمان نے اسرائیلی فوجیوں کی اس حوالے سے متعین تعداد نہیں بتائی ہے کہ اس نے کتنے فوجیوں کو پکڑا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا یہ تازہ واقعہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ہفتے کے روز پیش آیا ۔جس کے بعد انہیں القسام نے محفوظ جگہ پر پہنچا دیا ہے۔ تاہم اسرائیل فوج نے اس امر کی تردید کی ہے اور کہا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

القسام کے ترجمان کے بیان کے مطابق ‘ہمارے جنگجووں نے صہیونی فوج کو ایک کارروائی کے دوران جا گھیرا۔ یہ کارروائی ایک سرنگ میں کی گئی۔ جب جنگجوؤں نے محسوس کیا کہ اس جگہ پر موجود تمام اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک زخمی یا گرفتار کر لیا گیا ہے تو واپس پہنچ گئے۔’

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس دعوے کی فوری طور پر تردید کر دی ہے۔ فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اس طرح کو کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا ہے۔ اس سے پہلے کہا جاتا ہے کہ اسرائیل کےلگ بھگ ایک سو یرغمالی القسام بریگیڈ کے پاس قید ہیں۔ جن میں 30 کے قریب کی ہلاکت کا بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے ابو عبیدہ ترجمان القسام بریگیڈ کا یہ بیان اس خبر کے کئی گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کا نیا سلسلہ اسی ہفتے کے آخر تک شروع ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا یہ سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ پیرس میں اسرائیلی موساد کے سربراہ اور امریکی سی آئی اے چیف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حماس کے ایک ذمہ دار نے ان متوقع مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ابھی کوئی ایسی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز