تہران (ہمگام نیوز ) بین الاقوامی عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اس ہفتے شام کے شمالی شہر حلب میں ایک فضائی حملے میں اپنے ایک عسکری مشیر کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے نے ایران کی ’مہر‘ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ’اسرائیل کو ہمارے جواب انتظار کرنا چاہیے، اس نے شام میں ہمارے ایک عسکری مشیر سعید ابیار کو مارا ہے جس کابدلہ لیا جائےگا‘۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے شام کے شمالی شہر حلب میں ایک فضائی حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایران نواز جنگجو بتائے گئے تھے۔

حسین سلامی نے مزید کہا کہ ’صہیونیوں کو علم ہونا چاہیے کہ انہیں بےگناہ لوگوں کا خون بہانے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی اور اسے ہمارےجواب کا انتظار کرنا ہوگا‘۔

شام میں انسانی حقوق آزر ویٹری کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار کی شام کو حلب میں ایک فضائی حملے کے نتیجے سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں حزب اللہ کے تین جنگجو اور تین عراقی اور نو شامی تھے۔