دمشق (ہمگام نیوز) شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام کے شہر دیر الزور میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں آج ہفتے کے روز دو ایران نواز جنگجو ہلاک ہو گئے۔
آبزرویٹری نے کہا کہ “دیر الزور شہر میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی۔ یہ دھماکہ چار پہیوں والی گاڑی میں ہوا جس میں دھماکہ خیز ڈیوائس سےبم دھماکہ کیا گیا۔ یہ واقعہ ایرانی ثقافتی مرکز کے قریب القصور محلے میں ہوا‘‘۔
حفاظتی حصار آبزویٹر نے وضاحت کی کہ یہ کار تہران کے وفادار گروپوں کی تھی۔ اس کے دھماکے میں کار میں سوار افراد سمیت دو جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اس نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ شامی فورسز اور ایران نواز گروپوں نے بمباری کی جگہ کے گرد حفاظتی حصار لگا رکھا ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دیر الزور میں حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ البتہ اس علاقے میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپ موجود ہیں۔
ایران نواز گروپ دیر الزور گورنری کے مغربی حصے میں عراقی سرحد پر البوکمال سے المیادین شہر تک تعینات ہیں۔
آبزرویٹری کے مطابق دیر الزور شہر میں ایرانی مشیروں، اداروں اور ثقافتی مرکز کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔