ميکسکو:(ہمگام نیوز) مقامی حکام کے مطابق وسطی امریکہ میں طوفان اور موسلادھار بارشوں کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد اپنے گھروں کو خالی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی، مکانات تباہ، لینڈ سلائیڈنگ اور پوری آبادی کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

سلواڈور کے حکام نے جمعے کے روز کہا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ تین ہزار سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

السلواڈور کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ لوئس امایا نے جمعے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘ہمیں لوگوں کی زندگیاں بچانی ہوں گی۔ ”مادی سامان آتا ہے اور جاتا ہے، لیکن اب ہمیں زندگیوں کی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے۔