شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeانٹرنشنلبنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان 10 معاہدوں پر دستخط

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان 10 معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی:(ہمگام نیوز) بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دورہ بھارت کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش نے 10 معاہدوں پر دستخط کیے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں جیسے خلائی، ٹیلی کام، ریلوے، صحت اور ادویات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں مفاہمت پر دستخط ہوئے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم جمعہ سے دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی میں تھے۔

فریقین نے بنگلہ دیش میں راج شاہی اور بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس شروع کرنے اور بنگلہ دیش میں چٹاگانگ اور بھارت کے کولکتہ کے درمیان ایک نئی بس سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اپنے درمیان مال بردار ٹرین شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز