ہمگام نیوز: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے وائٹ بال کرکٹ کے لئے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔
وان نے افغانستان کے ہنرمند کھلاڑیوں اور راشد خان کی موثر قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی متاثر کن کارکردگی حیران کن ہونے کے بجائے زیادہ متوقع ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ افغانستان نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو ہم نے ابھی دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ہنرمند کھلاڑیوں کا مجموعہ اور راشد خان کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا
وان نے اپنے خیالات کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ افغانستان نے اب ایشیا میں وائٹ بال کرکٹ میں دوسری بہترین ٹیم کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
افغانستان نے میچ کے دوران آسٹریلیا کو 19.2 اوورز میں 127 رنز پر آؤٹ کرکے 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
نوین الحق نے 20 رنز دے کر 3 اور گلبدین نائب نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکسویل کی 59 رنز کی اننگز آسٹریلیا کی واحد اہم اننگز تھی۔
افغانستان کی جانب سے گرباز (49 گیندوں پر 60) اور زدران (48 گیندوں پر 51) کی اوپننگ جوڑی نے 118 رنز کی شراکت قائم کی۔
پیٹ کمنز کی ہیٹ ٹرک کے باوجود افغانستان نے یادگار فتح حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف چھ مقابلوں میں پہلی فتح حاصل کی۔